جمعیت علمائے اسلام ف کی طرف سے آزادی مارچ اور دھرنے کے حوالہ سے تیاریاں و انتظامات بھرپور انداز میں جاری ہیں،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اس سلسلہ میں انتظامی کمیٹیوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب احتجاج کے حوالے سے سیکیورٹی کے پیشگی انتظامات بھی کئے جارہے ہیں، وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، آئی جی اسلام آباد نے چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، اس سلسلہ میں کہا گیا ہے کہ لاءاینڈآرڈرکی صورتحال کوکنٹرول کرنےکےلیےچھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں،
آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان
مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہیں آئیں گے…………..خبر نے کھلبلی مچا دی
نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی کی صورتحال میں چھٹی کی منظوری آئی جی اسلام آباد دیں گے، واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے حکومت کیخلاف دھرنا 27 اکتوبر کو دیا جارہا ہے،