مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ملک و قوم کے خلاف سازش ہے، مختلف سینیئر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل

ملتان۔ (اے پی پی) مختلف سیاستدانوں نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کو ملک کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دھرنے سے کشمیر کاز اور پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ اس سلسلے میں ملتان کے مختلف سیاستدانوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ چیف وہیپ قومی اسمبلی ملک عامرڈوگر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ملک و قوم کے خلاف سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کامسئلہ گزشتہ 70سال سے پس منظر میں تھا لیکن حکومتی کوششوں سے دنیا کے بڑے فورمز پر مسئلہ کشمیر پر بات ہو رہی ہے، مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے کشمیر کاز کونقصان پہنچے گا۔ صوبائی معاون خصوصی برائے اطلاعات ندیم قریشی نے کہا کہ قوم مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے مقاصد جانتی ہے، مولانا کا دھرنا نیب کیسز میں گرفتار مسلم لیگ(ن)کی قیادت اور سابق صدر آصف زرداری کو ریلیف دلانے کی کوشش ہے۔ صوبائی معاون خصوصی جاوید اختر انصاری نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دھرنے کے لیے تیارہے، لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی بھی شخص کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ لوگوں کے جان ومال سے کھیلے۔مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق بات کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ مولاناکے آزادی مارچ میں خود شریک ہوں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان عالم نے کہاکہ ہماری جماعت مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتی ہے

Comments are closed.