مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کی دھمکی نےپی ٹی آئی کی ساری ہوا نکال دی..سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم

ڈیرہ غازیخان(تنویراحمد)جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کاآزادی مارچ کامیاب ہوتا دکھائی دے رہا ہے ان کے احتجاج کی دھمکی نے پی ٹی آئی کی ساری ہوانکال دی ہے جبکہ کنٹینراور کھانے دینے والوں کی ساری ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں وہ یہاں ڈیرہ غازی خان میں میڈیا کے نمائندوں گفتگوکررہے تھے اس موقع پر وفاقی مجلس شوری کے رکن شیخ عثمان فاروق،ضلعی امیر جاوید اقبال بلوچ،منیر احمد کلاچی،پروفیسر عطا محمد جعفری،شیخ عبدالستار،شیخ سعد فاروق اور غنا محمد گجر سمیت دیگر موجود تھے امیر العظیم نے کہا کہ دوسال قبل عمران خان کا جوموقف تھا وہی بیانیہ آج مولانا فضل الرحمن کا ہے جبکہ دوسال پہلے مولانا فضل الرحمن نے منتخب جمہوری حکومت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ احتجاج اور دھرنوں کے ذریعہ حکومت کے خاتمہ کے مخالف ہیں اور آج مولانا فضل الرحمن کا موقف بدل گیاہے تاہم جماعت اسلامی کل بھی جمہوری عمل کیساتھ کھڑی تھی اور آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے انہوں نے کہا موجودہ حکومت بغیر سوچے سمجھے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے اور حکومت نے عوام کو اپنی کارکردگی سے مایوس کیا ہے عوامی سطح پر حکومت بارے کہیں بھی اطمینان دکھائی نہیں دے رہا انہوں نے کہا کہ پانامہ میں نوازشریف سمیت دیگر شریک 435 کرپٹ افراد کے احتساب سے متعلق اپنے مطالبہ پر آج بھی قائم ہیں اور اس حوالہ سے ہمارا مقدمہ سپریم کورٹ میں التواء کاشکار ہے امیرالعظیم کاکہناتھاکہ کہ کشمیریوں کی عملی اقدامات کے ذریعہ حمایت کی اشد ضرورت ہے حکومت تقریروں کے بجائے نہتے کشمیریوں کی عملی طور پر مدد کرے اور حکومت اقوام متحدہ سے کشمیر ریفرنڈم کمشنر کی دوبارہ تعیناتی کروائے انہوں نے کہا پچھلے تیس سالوں سے کشمیر کو فروخت کرنے کی کوشش ہورہی ہے اور عالمی طاقتیں پاکستان کو کشمیر کے ایشو پر چنداداور سے لولی پاپ دیتی چلی آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری تیس سالوں کی نالائقیوں کیوجہ سے بھارت اوآئی سی کا رکن منتخب ہوا ہے۔

Comments are closed.