ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد )صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں لانگ مارچ ہوا تو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی کرے گی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑ کرینگے سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ پنجاب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہناتھاکہ انکی حکومت ملک میں مثبت سیاست کررہی ہے اور وہ کسی بھی قسم کے منفی معاملات کاحصہ نہیں بننا چاہتے انہوں نے کہامولانہ فضل الرحمن لانگ مارچ کریں یا نہ کریں یہ انکاذاتی فیصلہ ہے تاہم اگر انہوں نے لانگ مارچ کیاتو حکومت کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کرے گئی اور نہ ہی کسی قسم کی پکڑدھکڑکرینگے انہوں نے مزید کہاکہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائینگے جبکہ دفعہ 144 کے نافذ سمیت صوبہ بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی بندش کے اختیارات ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنرز کو سونپ دیئے گئے ہیں پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز امن وامان کے قیام میں مکمل بااختیار ہونگے۔

Shares: