شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) جیتا باہڑیاں روڑ پر ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فورا” طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا اور جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش پولیس کے حوالے کر دی جاں بحق ہونے والے 60 سالہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی شناخت قربان علی ولد عبدالحمید کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں فیضان علی ولد بابر علی 12 سال، علی اکبر ولد محمد بوٹا 29 سال ہیں-

- Home
- جرائم و حادثات
- موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق