موٹر سائیکل چور کو پہچانیں
موٹر سائیکل چور کو پہچانیں
رپورٹ (کاشف تنویر) منڈی بھاوالدین ۔ محلہ ملک آباد جامع مسجد سید الانبیاء نزد دار الاعوان میں نماز جمعہ کے دوران نمازی کا موٹر سائیکل 125 چوری ہو گیا ۔ چوری کرنے والے نوجوان کی تصویر اور ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئی اور چور کے سہولت کار کی بھی ویڈیو اور موٹر سائیکل کا نمبر کیمرے کی میموری میں سیو ہو گیا، یاد رہے کہ گزشتہ رات کو اسی گلی میں فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا تھا ، فائرنگ کرنے والوں کی فوٹیج بھی اس کیمرے میں سیو ہو گئیں تھیں اور آج ان چوروں کی بھی فوٹیج اسی کیمرے میں محفوظ ہو گئیں
منڈی بھاوالدین میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے، شہر میں امن وامان کی فضاء قائم رکھنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنی چاہئے اور پولیس ملازمین ( ٹائیگرز) کے گشت میں اضافہ کرنا چاہئے