م
موڑ سائیکل چور گینگ شکنجے میں
کامونکے : سٹی پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلز چوری کرنے والے گروہ کو ٹریس کر لیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق 25 چوروں کا تعلق محلہ سلامت پورہ سے ہے۔ایس ایچ او سٹی تھانہ مدثر رفیق بٹ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مزید کہا جلد یہ گینگ قانون کی زد میں ہوگا۔مدثر رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کے لئے ایک ناسور ہیں جو چند روپوں کی خاطر ہستے بستے گھروں کو اجاڑ رہے ہیں چوری ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کا سبب بھی منشیات ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پولیس دستیاب وسائل کو استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشوں کو انکے انجام تک پہنچائے گی کیونکہ عوام کے مال و جان کا تحفظ ان کے اولین فرائض میں شامل ہے۔
Shares: