شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) راجہ رنجیت سنگھہ کی برسی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریات میں شرکت کیے لئے بھارت سے آئے ہو ئے337 سکھ یاتریوں نے آج گوردوارہ سچا سود میں اپنی مزہبی رسومات ادا کیں۔ شیخوپورہ پولیس کی جانب سے انکی آمد پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین اور ایس پی انویسٹی گیشن میاں محمد اکمل نےسیکورٹی کے تمام انتظامات کی خود نگرانی کی۔ سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے ایلیٹ پولیس، ٹریفک پولیس، محافظ اسکواڈ، لیڈیز پولیس کی نفری نے بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔سکھ یاتریوں نے انہیں بہترین سیکورٹی دینے پر شیخوپورہ پولیس کا سکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او شیخورہ نے بہترین ڈیوٹی کر نے پر فورس کے تمام افسروں و جوانوں کو شاباش دی۔ سکھ یاتریوں کو ایلیٹ پولیس کی سیکورٹی میں ننکانہ صاحب پہنچا دیا گیا۔

Shares: