میرٹ کی دھجیاں ،من پسند شحض کو نوکری

0
138

قصور
چونیاں میں پنجاب ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی قصور کے مینیجر عابد مجید گل نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں بی ایچ یو مجوکی میں درجہ چہارم کی نوکری سے من چاہے شخص کو نواز دیا اہل علاقہ کا شدید احتجاج اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مُطالبہ
تفصیلات کے مُطابق محمد عباس ، ناہید اختر، راؤ مشتاق ، محمد نوید سمیت درجنوں لوگوں نے صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ آج سے کچھ ماہ قبل بنیادی مرکز صحت مجوکی میں درجہ چہارم کی ایک سیٹ خالی تھی جس پر ٹبی دیال سنگھ یونین کونسل مجوکی کے رہائشی تین نوجوانوں اظہر ، سرور ، اور علی رضا نے درخواستیں جمع کروائی تھیں لیکن پی ایچ ایف ایم سی کے ڈسٹرکٹ مینیجر عابد مجید گل نے میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے ہسپتال سے 15 کلو میٹر دور گاؤں تیرس کے رہائشی غلام رسول کو لالچ کے عیوض نوکری سے نواز دیا اور میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں انہوں نے مزید بتایا کہ بی ایچ یو ہسپتال مجوکی میں درخواست گزار تینوں نوجوانوں کی رہائش گاہوں سے چند ایکڑ کے فاصلے پر موجود ہے اور اس نوکری پر ان میں سے کسی ایک کا حق بنتا تھا لیکن ذرائع کے مُطابق ڈی ایم قصور نے من چاہے شخص کو کسی لالچ کے تحت نوکری فراہم کر کے ہماری حق تلفی کی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، چیف ایگزیٹیو آفیسر پنجاب عرفان نواز میمن اور سیکرٹری ہیلتھ سے مُطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اور نا اہل ڈی ایم کو فوری ضلع بدر کر کے یہاں پر ایماندار اور فرض شناس ڈی ایم قصور تعینات کیا جائے

Leave a reply