میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی ایجوکیشن تحصیل میلسی سیکنڈری ونگ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوںکی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت پنجاب کا وژن ہے حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کر دہ انڈیکٹرز کو پورا کیا جائے صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے سکولوں میں بچوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہونا چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ ٹیچرز سکول کونسلنگ کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کر کے فراہم کردہ بجٹ کو سکول کی بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلئے خرچ کریں سکولوں کے حوالے سے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو اس کیلئے آپ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گااساتذہ اپنی سو فیصد حاضری کو یقینی بنائیں طلبا و طالبات کی بہترین کونسلنگ کریں اساتذہ بچوں کے مستقبل کے معمار ہیں جدید طریقوں کے مطابق طلبا و طالبات کی تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کریںڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی اساتذہ کی کمی ہے اس کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ڈی ای او سیکنڈری محمد رمضان لڑکا، ڈپٹی ڈی ای او اسرارالحق،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ایجوکیشن رانا شاہد ، ڈپٹی ڈی او اوز،اے ای اوز اورتحصیل میلسی کے بوائز اینڈ گرلز سکولولوں کے سربراہان موجود تھے۔