میلسی : گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

0
48

میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) علاقہ میں85لاکھ کی چوری کا ڈراپ سی گھر کا فرد ہی چور نکلا.
وہاڑی پولیس تھانہ سٹی میلسی نے ملزم کو گرفتار کر کےمال مسروقہ برآمد کر لیا*ل
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی میلسی کو 24ستمبر 2019ء کو درخواست موصول ہوئی کہ ہمارے گھر میں تزین و آرائش کا کام ہورہا اور اس ہمارے لاکرز سے پیسے مبلغ 60لاکھ اور سونا مالیتی35لاکھ چوری ہو گیا ہے. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کے نوٹس میں بات آئی تو فوری طور پر مقدمہ نمبر607درج رجسٹر کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا. جبکہ ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین کی زیرنگرانی ایس ایچ او سٹی میلسی نثار احمد اور اےایس آئی ندیم حسن ہر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ٹیکنیکل ذرائع برؤے کارلاتے ہوئےملزمان کوٹریس کر لئے. چوری کرنے والا اپنے ہی گھر کا فرد زین العابدین نکلا جو گھر سے پیسے اور سونا چوری کر کے اپنے دوست عدنان وغیرہ کی مدد سے لاہور بھاگ گیا تھا. پولیس تھانہ سٹی میلسی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیا.

Leave a reply