سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نےکہاہےکہ صارفین کی شکایات کاازالہ ہماری اولین ترجیح ہےاگرکسی صارف کےساتھ عملہ کی جانب سےزیادتی کی گئی تواس کےخلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائےگی۔میپکو ملازمین صارفین کےساتھ حسن سلوک کےساتھ پیش آئیں تاکہ میپکوکاامیج صارفین کی نظرمیں بہترہوسکے۔ میپکوسرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گئی چاہے وہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں کیونکہ بجلی چور قومی مجرم ہیں۔صارفین میپکو کے بل اور بقایاجات وقت پر ادا کریں تاکہ بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔ان خیالات کا انہوں میپکوسرکل کمپلیکس مظفر گڑھ میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر 32 صارفین نے میپکو سے متعلقہ شکایات کی درخواستیں دیں جن کو حل کرنے کے احکامات موقع پر ہی سپرنٹنڈنگ انجینئرنے جاری کئے۔ان میں سے زیادہ تر شکایات خراب میٹر کی تبدیلی،پول کی تبدیلی اور بل کی درستگی کے متعلق تھیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد صارفین کی شکایات کا ازالہ بروقت اورصارفین کی دہلیزپر جاکر کرناہے۔

میپکومظفرگڑھ سرکل میں صارفین کی شکایت کےحل کےلئےکھلی کچہری لگائی گی!
Shares: