میپکو محکمانہ کیس کافیصلہ، ایس ڈی او نوکری سے برخاست
ملتان۔(اے پی پی)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے محکمانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ایس ڈی او کو نوکری سے برخاست کردیاہے۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر عبدالعزیز نیازی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے آپریشن ساہیوال سرکل کے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ /قائمقام ایس ڈی او محمد اقبال کے خلاف تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے فارغ کیاگیاہے۔ لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ محمد اقبال کے خلاف بطور قائمقام ایس ڈی او قبولہ سب ڈویژن عارفوالہ میں تعیناتی کے دوران بے ضابطگیوں اور نااہلی پرمعطل کرکے تحقیقات کا آغاز کیاگیاتھا۔ تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔