مظفرگڑھ میں میپکو کی کھلی کچہری میں شہریوں نے میپکو اور عملے کے خلاف شکایات کے انبار لگادئیے،اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں.مظفرگڑھ میں سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہرنذر محمد ڈب کی جانب سے میپکو کمپلیکس میں کھلی کچہری منعقد کی گئی.کھلی کچہری میں شہریوں نے میپکو اور عملے کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادئیے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ نے شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ مہر نذر محمد ڈب کا کہنا تھا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو فیڈرز ٹرپ ہونے کی صورت میں بجلی کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کریں گی.انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ برسات کے موسم میں واپڈا تنصیبات سے دور رہیں.سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکوسرکل مظفرگڑھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ میپکو سرکل مظفرگڑھ میں نادہندگان سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ بجلی چوری روکنے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے.

Shares: