ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اے پی پی)تھانہ کینٹ کی حدود گرڈ روڈنزد گرین ٹاون کے قریب قتل کی سنگین واردات،نامعلوم مسلح ملزمان نے 54 سالہ شخص کو اندھادھندفائرنگ کرکے موت کی ابدی نیند سلادیا،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب،مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد،مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گرڈ روڈ پر واقع گرین ٹاون کا رہائشی 54سالہ سحر اقبال ولد محمد اقبال قوم سدوزئی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ گھر کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اس پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کی آواز سن کراہل محلہ موقع پر پہنچنے اور اسے جاں بحق پایا، مقتول کی شناخت ہونے پر اس کے لواحقین کو اطلاع دی گئی ۔مقتول کی لاش کو بعدازاں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش لواحقین کے سپرد کردی گئی ہے۔ کینٹ پولیس نے مقتول کے بھائی وسیم اقبال کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

نامعلوم ملزمان نے 54 سالہ شخص کو اندھادھندفائرنگ کرکے قتل کر دیا
Shares: