نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ڈاکٹر عاشق ملک کی مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن عدالت نے ادویات کرپشن کیس میں ضمانت خارج کردی،ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹر عاشق ملک عدالت سے فرار ہوگئے.مظفرگڑھ میں اینٹی کرپشن کی کیمپ عدالت میں سابق ایم ایس نشتر اسپتال ملتان ڈاکٹر عاشق ملک کیخلاف 2 کرپشن کیسز کی سماعت ہوئی.عدالت نے ادویات خریداری کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاشق ملک کی ضمانت خارج کردی جبکہ بوگس بھرتی کےدوسرے کیس میں عدالت ضمانت منظور کرلی.ضمانت خارج ہونے کے بعد ڈاکٹرعاشق ملک کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے.اینٹی کرپشن کے مطابق ڈاکٹرعاشق ملک کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں.

- Home
- جرائم و حادثات
- نشتر ہسپتال ملتان کے سابق ایم ایس ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار