پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چونیاں پرائیویٹ و سرکاری ہسپتالوں میں چھاپے
بیشتر ہسپتالوں کے آپریشن بند کر دیئے گئے
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2010 کے تحت قانونی کارروائی کرتے ہوئے چونیاں کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں پر چھاپے مارے اور سارے ہسپتالوں کے آپریشن کرنے بند کروا دیئے ہیں کمیشن کے مطابق ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور جنرل سرجن سیزیرین سیکشن نہیں کر سکتے کئی ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر سیل کر دیے ہیں اور بعض ہسپتال مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں جواب طلبی کے لیے لاہور ہیلتھ کیئر کمیشن کے آفس میں طلب کر لیا گیا
ڈاکٹروں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ہیلتھ کیئر کمیشن کو عطائیت کے خلاف ایکشن لینا چاہیئے تھا وہاں وہ کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لے کر مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں لحاظہ ہیلتھ کیئر کمیشن نظر ثانی کرے
ن
نظر ثانی کی جائے مسیحوں کی دہائی
Shares:







