نواز زرداری کو جیل میں ڈال کر ہیرو بنایاجارہا ہےاور افغانستان سے جنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے،جمشید دستی
عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ عمران خان امریکہ ٹرمپ سے بھیک مانگنے امریکہ گئےتھے.عمران خان بہادر نہیں بلکہ بزدل انسان ہیں.امریکہ ایک دہشت گرد ملک ہے اور مسلمانوں کا دشمن ہے.مظفرگڑھ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کا کہنا تھا کہ امریکہ کبھی بھی پاکستان کا دوست اور حامی نہیں رہا۔افغانستان میں پاکستان کی مخالفت بہت زیادہ ہوچکی ہےاس لیے افغانستان سے جنگ لڑنا وقت کی ضرورت ہے.عوامی راج پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اگر چور ہیں تو ان سے پیسے کیوں نہیں لیے جاتے۔نواز شریف اور آصف زرداری کو جیل میں ڈال کر ہیرو بنایا جارہا ہے.جمشید دستی نے اعتراض اٹھایا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو جلسے کرنے سے کیوں نہیں روکا جا رہا.ان کا کہنا تھا کہ عمران خان،نواز شریف اور آصف زرداری سب ایک ہی ہیں.سابق ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس بزدل ہوچکی ہے کرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہےجبکہ ایک میسج پر تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے جارہے ہیں.جمشیددستی نے دفاع وطن پر مامورفوجیوں کی شہادت کے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ فوجیوں اور انکے اہلخانہ کو کو سلام پیش کرتا ہیں۔فوج نے ہمیشہ ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں.