.
اسلام آباد :نگورنوکاراباخ کی فتح کے بعد ترکی اور آذربائیجان کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کی حمایت کرنے کیلئے تیار، ترک اور آذری وزرائے خارجہ کے رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان، دورے کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف سے اہم ملاقات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوگلو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ترک وزیر خارجہ کی پاکستان آمد دوران آذربائیجان کے وزیر خارجہ بھی پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہوں برامووو کے ہمراہ ایک وفد بھی ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ترک اور آزری وزرایئے خارجہ دورہ پاکستان میں سہہ فریقی وزرایے خارجہ اجلاس کا انعقاد بھی کریں گے،اجلاس میں آذربائیجان کی نگورنو کاراباخ میں تاریخی فتح،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے،ترک اور آذربائیجان کے وزرایے خارجہ ببانگ دہل مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کا اعادہ کریں گے،دونوں ممالک مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خاتمہ کے لئے بھارت پر دباو ڈالیں گے،میولت چاوش اوگلو اور جیہوں برامووو دورہ پاکستان میں وزیر خارجہ, وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔







