نہر میں شگاف پڑ گیا،محمکہ انہار لاپتہ
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) موضع رحیم شاہ کے نزدیک نہر باری دوآب میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد اپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف محکمہ انہار کا عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا تفصیلات کے مطابق
جہانیاں کے نواحی علاقہ موضع رحیم شاہ اور چک 110دس آر کے قریب سے نہر باری دوآب میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے لوگوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئ ہیں جبکہ باغات کوبھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لوگوں نے اپنی مدد کے لیے نزدیکی چکوک میں اعلانات کرواکر لوگوں کو اکٹھا کرکے مٹی کے تھیلے بھر کر شگاف پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ابھی تک شگاف پر نہیں کیا جاسکا محکمہ انہار کے افسران کو اطلاع ہونے کے باوجود ابھی تک کوئ بھی موقع پر نہیں پہنچا اگر شگاف کو فوری بند نہ کیا گیا تو پانی آبادیوں میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے مکینوں نے محکمہ انہار خانیوال کے خلاف احتجاج بھی کیا.