نیشنل انٹر ڈویژنل بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد

فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے نیشنل انٹر ڈویژنل بوائز باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتنے پر فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم،ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اورآفیشلز کو مبارکباد دی اورتوقع کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اس محنت سے کامیابی حاصل کرکے ڈویژن کانام روشن کرے گی۔ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیراورڈویژنل صدر باسکٹ بال ایسوسی ایشن منوراحمدنے ڈویژنل کمشنر کو ونرٹرافی پیش کی۔ڈویژنل کمشنر نے سرگودھا میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی عمدہ پروفارمنس اور ان کی بہترین تربیت پر کوچز ودیگر آفیشلز کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کھیلوں کے مقابلے تسلسل سے منعقد کرائے جارہے ہیں تاکہ کھلاڑی بھرپور تیاری سے قومی مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے بھرپور سرپرستی پر ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ فائنل مقابلہ میں فیصل آباد نے لاہور کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 76-80پوائنٹ سے شکست دی۔فیصل آباد ڈویژن کی ٹیم میں محمد اسرار،حسن خضر،عثمان طالب،حافظ عمر اور حسن طارق نے چیمپئن شپ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔

Comments are closed.