وزیراعظم عمران خان کے خطا ب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، ماہ جبین شیران

0
41

کوئٹہ۔(اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطا ب کرکے حق خود ارادیت کے حصول کی پرامن جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے حوصلے بلند کردئیے ہیں،عمران خان نے آر ایس ایس اور مودی کا بدنما چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے ساتھ اسلام کا آفاقی پیغام دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے،یہ بات انہوں نے ”ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان“(اے پی پی)سے گفتگوکرتے ہوئے کہی،پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون وترقی نسواں ماہ جبین شیران نے کہا کہ مسئلہ کشمیر،ناموس رسالت کے مسائل کو جامع انداز میں پیش کرکے وزیراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے اور حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہونے کا حق اداکردیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب پوری دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کی غلامی سے آزاد ی حاصل کرینگے۔ماہ جبین شیران نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالم اسلام اور مسئلہ کشمیر پر مدلل اور تاریخی خطاب کرکے امت مسلمہ کا حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے اور وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے پوری دنیا میں ان کی حق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

Leave a reply