وزیراعظم عمران خان نے سانحہ مچھ کے متاثرین سے میتوں کے تدفین کی اپیل کر دی ۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مچھ سانحہ کے متاثرین کو جلد کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لواحقین سے تعزیت کے لیے جلد کوئٹہ آوں گا۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اپنے لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاوں گا۔
سانحہ مچھ: ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا شیخ رشید
دریں اثنا سانحہ مچھ کے خلاف ورثا کا کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر تیسرے دن بھی دھرنا جاری ہے۔ متاثرین نے عمران خان کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب بات وزیراعظم سے ہی ہوگی۔
احتجاجی دھرنے میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم عمران خان احتجاجی دھرنے میں نہیں آتے میتوں کی ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔








