مظفرگڑھ میں مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیاگیا،نامعلوم افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں.مظفرگڑھ کے علاقے شاہجمال کے قریب گزشتہ رات مشیر وزیراعلی پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کی تھی.مشیر وزیراعلی پنجاب کے ساتھی محمد نصراللہ کی مدعیت میں تھانہ خانگڑھ میں درج کروائے گئے مقدمے کیمطابق سردار خرم لغاری لاہور سے جتوئی واپس آرہے تھے،شاہجمال کے قریب سڑک پر رکھے پتھروں کے باعث انھوں نے گاڑی روکی تو 4 نامعلوم مسلح افراد انکے سامنے آگئے اور فائرنگ کردی.ایف آئی آر کیمطابق اس دوران گاڑی بھگانے کے باعث خرم لغاری اور انکی گاڑی محفوظ رہی.پولیس کیمطابق تھانہ خانگڑھ میں 4 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمے کے اندراج کے بعد ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں.

Shares: