ڈیرہ غازی خان(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقہ مانہ احمدانی میں جہالت کی انتہا، مبینہ طور پربد چلنی کے شبہ پر سگے بھائی نے تیز دھار آلے سے اپنی بہن کا پاؤں کاٹ دیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ڈی پی او اسد سرفراز کا واقعہ کا نوٹس،تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود مانہ احمدانی میں جہالت کی انتہاء کردی گئی سگے بھائی نے اپنی ہی بہن کا تیز دھار آلے سے پاؤں کاٹ دیا سلمی بی بی اپنے بھائی شاہنواز احمدانی کے گھر ملنے گئی تو بھائی نے طیش میں آکر تیز دھار آلے سے بہن کا پاؤں کاٹ دیا متاثرہ سلمی بی بی کا کہنا تھا کہ بھائی رشتہ داروں کے گھر جانے سے منع کرتا تھا اور مجھ پر شک بھی کرتا تھا اسی کا میرے بھائی کو رنج تھا آج جب میں گھر آئی تو بھائی نے طیش میں آکر تیز دھار آلے سے میرا پاؤں کاٹ دیا وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے امدادی اہلکاروں نے خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ چھٹہ میں منتقل کردیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ عبدالشکور قیصرانی کے مطابق بدچلنی کے شبہ پر بھائی شاہنواز احمد انی نے اپنی ہی سگی بہن سلمی بی بی کی ٹانگ کاٹ دی ہے اور مقدمہ درج کر دیا گیا ہے تھانہ کوٹ چھٹہ کی حدود میں پاؤں کاٹنے کے دلخراش وقوعہ کا ڈی پی او اسد سرفراز نے نوٹس لے لیاجس پر پولیس نے فوری طور پر ملزم شاہنواز احمدانی کو گرفتا ر کر لیا اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ ظلم اور بربریت کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی مظلوم کی دادرسی اولین ترجیح ہے اور بالخصوص خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہو گا۔

Shares: