وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے وہاڑی شہر کے پانچ دوستوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی گرمی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم بالخصوص کپتان سرفراز احمد کی ناقص کارکردگی اور ورلڈ کپ سے باہر ہو نے پر بطور احتجاج جناح روڈ کے معروف پارلر میں محمد آصف سے سر منڈوا کر انوکھا احتجاج کیا ہے.
احتجاجی نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوے شیخ عمران اور حماد ڈوگر نے بتایا کہ حکومت جتنا بجٹ کرکٹ پر خرچ کرتی ہے اگر اتنا ہی دوسری کھیلوں پر خرچ کرے تو پاکستان دوسرے کئی کھیلوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے ارباب اختیار کو کرکٹ سے اقرباء پروری اور جوے کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات اٹھانا چاہییں غریب مکائو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اگر حکومت یہ نہیں کر سکتی تو کرکٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے بھی مہنگائی کے ستائے عوام کو ہی اجازت دی جائے باربرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عمران علی نے بتایا کہ حکومت کےغریب و عوام دشمن اقدامات سے عام عوام بالخصوص نوجوانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں سرکاری اداروں نے تبدیلی کے نام پر عام لوگوں مختلف حربوں سے اذیتیں دینے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اس سے آج صرف اتوار کے روز 30 نوجوانوں نے احتجاج کے طور پر سر منڈوائے ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سڑکوں پر آکر اپوزیشن کے ایجنڈہ کو تقویت نہیں پہنچانا چاہتے حکومت ہوش کے ناخن لے.
#جوگی

Shares: