وہاڑی : اراضی سنٹر دوبارہ کھول دیا گیا

0
48

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پنجاب حکومت کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے 11 روز سے بند اراضی سنٹر کو کھلوادیا ہے۔اراضی سنٹر کے ملازمین نے مسلسل گیارہ روز سے ہڑتال کرکے دفاتر کی تالہ بندی کررکھی تھی.
تفصیلات کے مطابق اراضی سنٹر کے ملازمین نے اپنی مستقلی اور سروس سٹرکچر کی منظوری کے مطالبات پر گیارہ روز سے مکمل ہڑتال کرکے دفاتر کی تالہ بندی کررکھی تھی جسکے باعث دور دراز سے آنیوالے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گیارہ روز سے بند اراضی سنٹرز کو کھلوادیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہڑتالی ملازمین کی جگہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف کو اراضی سنٹر میں کام پر لگا دیاہےاور ڈپٹی کمشنر آفس کے سٹاف نے کام شروع کردیاہے۔اراضی سنٹر میں آۓ ہوۓ شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اور ڈی سی وہاڑی کے اس اقدام سے عوام کی مشکلات ختم ہوجائیں گی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کرکے بلیک میل کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھاکہ کوئی بھی حکومت کو بلیک میل نہیں کرسکتا اور عوام کی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اراضی سنٹر میں موقع پر موجودہ اسسٹنٹ کمشنر احمد نوید سہری کا کہنا تھاکہ اراضی سنٹر میں آنیوالے سائلین کی مشکلات کو ختم کرنے کےلئے ڈی سی آفس سے نیاسٹاف کام پر لگایاگیا ہے تاکہ شہری آسانی سے اپنے کام کرواسکیں.

Leave a reply