وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر پرکھلی کچہریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کا مقصدعوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلہ ختم کرنا ہے. وہاڑی پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے. اختر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے دفتر پولیس کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اوراپنے مسائل /شکایات سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے کھلی کچہری میں موجود تمام شہریوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے اور سختی سے ہدایت کی کہ شہریوں کو در پیش مسائل اور شکایات پر فوری ایکشن لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کر کے رپورٹ بجھوائی جائے۔ ڈی پی او وہاڑی نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقادکا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل خلیج کو دور کرتے ہو ئے فوری میرٹ پر انصاف مہیا کرنا ہے۔شہری بغیر کسی سفارش کے براہ راست مجھ سے مل سکتے ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔