وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کےنواحی گاؤں 60ڈبلیوبی میں پولیس تھانہ صدر دنیاپور کے اہلکاروں نےصبح 8 بجے ہلہ بول دیا محمد یار ولد محمد نواز قوم گھبیسر کے گھر کی چادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتے رہے گھر سے نقدی، زیور و دیگر سامان اور لاکھوں کی مالیت کے مویشی بھی لےگئے گھر میں توڑپھوڑ بھی کی سارا گاؤں سراپااحتجاج بن گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 60 ڈبلیوبی کے رہائشیوں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ پولیس تھانہ صدر دنیاپور نے ایک ملزم کی گرفتاری کیلئے گاؤں کے ایک شخص محمد یار کے گھر میں ریڈ کیا لیکن ملزم فرار ہو گیا جس کی وجہ سے پورے گاؤں میں تشویش پھیل گئی پولیس کے 20/25 اہلکار نے گھر میں توڑ پھوڑ کی گھر کا سامان بکھیر دیا دروازے بھی توڑ دیے اور ٹرنک اور گھر میں پڑی پیٹوں کے تالے توڑ کر طلائی زیورات نقدی رقم اور لاکھوں مالیت کے مویشی بھی لے گئے خواتین نے بتایا کہ پولیس اہلکار ہمیں گندی اور غلیظ گالیاں بھی دیتے رہے اور گھر میں رکھے فریج سے دودھ اور فروٹ کا اجاڑہ بھی کرتے رہے چادراورچاردیواری کاتقدس پامال کرتے ہوۓ پچیس سے زائد اہلکار گھر میں داخل ہو کر گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کر کے گھر میں توڑ پھوڑ کرتے رہے احتجاجی مظاہرین نے بتایا کہ پولیس والوں نے گھر کے کمروں کے دروازے توڑکرپیٹیوں اورصندوقوں کی چوروں کی طرح تلاشیاں لیتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اورزیورات،نئے بستراورکپڑے تک اٹھا کر لے گئے ۔گاؤں کے درجنوں افرادنے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی سردارعثمان بزدار،آر پی او اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس تھانہ صدر دنا پور کی دہشت گردانہ کاروائیوں کانوٹس لیاجائے زیادتی کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے ورنہ ہم اپنی خواتین سمیت روڈ بلاک کرکے شدیداحتجاجی مظاہرہ کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری پولیس ہوگی

- Home
- جرائم و حادثات
- وہاڑی : اہل علاقہ پولیس کے خلاف سراپا احتجاج