وہاڑی : بارش کے پانی سے غلہ منڈی شدید متاثر
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی نے ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید سے اپیل کی ہے کہ غلہ منڈی کے تمام کاروباری اور حضرات بارش کے پانی کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں
ضلعی انتظامیہ وہاڑی و بلدیہ وہاڑی سے اپیل کی جاتی ہے. کہ نکاسی آب بارش کے پانی کامناسب بندوبست کیا جائے جس کی وجہ سے غلہ منڈی اور زمینداروں کا کڑوروں کا نقصان ہوچکا ہے. ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی سی او وہاڑی فوری نوٹس لے کر اس مسئلے کو حل کرائیں گے