وہاڑی : بچے کو والدین کے حوالے کر دیا گیا
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی..گھروالوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آ کر گھر سے بھاگے بچے کو پولیس تھانہ دانیوال نے اس کی والدہ سے ملوا دیا
بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.ثاقب سلطان المحمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کو راشدہ بی بی کی طرف سے درخواست موصول ہوئی کہ اس کا بیٹا دانش بعمر 9سال کل سے گھر سےناراض ہو کر چلا گیا ہے جس وجہ سے وہ بہت پریشان ہے اوتھانہ سٹی بوریوالا سب. اس اطلاع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ایچ او دانیوال ناصر علی تبسم اور ان کی ٹیم نے بچے کی تلاش شروع کرنے کے لئے سوشل میڈیا سمیت مساجد میں اعلانات اور اہم جگہوں پر تلاش شروع کر دی اور بالاآخر ہولیس کو کامیابی مل گئی اور بچہ کو ٹریس کر کے اس کی والدہ کے حوالے کیا گیا. بچے کے وارثان نے وہاڑی پولیس کی اس کارکردگی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے والدین سے ایک پیغام میں کہا کہ بچوں کی تربیت میں شفقت اور نرمی کا تاثر غالب رہنا چاہیے بصورت دیگر بچے کسی بھی انتہائی قدم کی جانب جاسکتے ہیں جو کہ کسی بڑے نقصان کا سبب بھی بن سکتا ہے.