وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں85 ڈبلیوبی میں گھریلو ناچاقی پر امام مسجد نے اپنی 23 سالہ بیوی کوچھری سےقتل کردیا.پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر آلہ قتل بھی برآمد کرلیا

تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود 85 ڈبلیوبی میں گھریلو ناچاقی پر امام مسجد نے اپنی بیوی کوقتل کر دیا ملزم مولوی شفیق نے 23 سالہ بیوی نازیہ بی بی کو تیز دھار چھری سے ذبح کیا مقتولہ نازیہ بی بی کی دو سال قبل امام مسجد سے شادی ہوئی تھی مقتولہ نازیہ بی بی ایک بچے کی ماں تھی پولیس نے خاتون کے شوہر امام مسجد کو گرفتارکر لیا ہے امام مسجد مولوی شفیق نے اعتراف جرم خر لیا ہے جبکہ پولیس نے گھرمیں پڑی ہوئی لکڑیوں میں سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاوند بیوی کے درمیان اکثر تنازعہ رہتا تھا جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے تھے گزشتہ رات بھی دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا ملزم نے بیوی کوقتل کرنے کے بعد خود کو باندھ کر شور و وویلا کیاکہ پانچ لوگوں نے گھر میں گھس کرمجھے باندھ دیا اور میری بیوی کوقتل کر دیا ہے لیکن پولیس نے چند لمحوں میں ملزم سے اقرار جرم کرالیا ڈی پی او اختر فاروق حالات و وقعات کاجائزہ لینے کیلئے خود جائے وقوعہ پر۔پہنچ گئے پولیس تھانہ ٹھینگی نے خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے

Shares: