وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ تمام محکمے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیارہیں تمام افسران اور سٹاف متحرک ہو کر اپنے فرائض ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراے ڈی سی آر محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر دانش خلیل،ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور،ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید خالد، ایم ایس ڈاکٹر محمد فاضل اور دیگر تمام محکموں کے ضلعی افسران موجو دتھے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مز ید کہاکہ کسی بھی خطرے کے پیش نظرسرکاری ریکارڈ روم، پٹرول پمپس اور دیگر حساس جگہوں پرحفاظتی انتظامات مکمل کئے جائیںاورایمرجنسی سے متعلق تمام سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین کی ریسکیو ٹریننگ مکمل کی جائے اجلاس کو بتا یا گیا کہ رواں سال 22ہزار496ایمرجنسز ریسکیو کی گئیںجن میں میڈیکل ایمرجنسیز 13ہزار180، روڈ ایکسیڈنٹ 6ہزار 221 ،فائر ایمرجنسز 328 شامل ہیں مزید بتا یاگیا کہ روڈ ایکسیڈ نٹس کی وجہ سے زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں جو کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہوئیں مزید بتا یا گیا کہ مریضوں کو دوسرے شہر کے ہسپتال میں شفٹ کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے سی ای او ہیلتھ کوہدایت کی کہ مریضوںکو ریفر کرنے کی ٹھوس وجوہات معلوم کی جائیں اور تمام وسائل ہونے کے باوجود لاپرواہی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Shares: