وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پی ٹی آئی ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے ایماء پر مبینہ تحصیلدار کی انتقامی کاروائی لڈن کے مقامی صحافی پر جعلسازی کا الزام لگا کر تھانے میں بند کروا دیا وہاڑی کے صحافیوں کا ڈی سی ہاوس کے سامنے ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ اور تحصیلدار کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری
گزشتہ دنوں مقامی صحافی شہزاد دولتانہ نے ایم پی اے کے خلاف تھانہ کچہری کی سیاست کے حوالہ سے خبریں لگائی تھیں جسکے رنج پر ایم پی اے نے ضلعی انتظامیہ پر اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر مقامی صحافی شہزاد دولتانہ کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا کر تحصیلدار مزمل عارف کھوکھر نے تھانے میں بند کروا دیا

جس پر وہاڑی کے صحافیوں نےڈی سی ہاوس کے سامنے احتجاج شروع کردیا مظاہرین کی ایم پی اے اعجاز سلطان بندیشہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلی سے تحصیلدار کی غنڈہ گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور اے سی وہاڑی نویداحمد سلہری کے صحافیوں کے ساتھ مذاکرات ناکام صحافیوں کا احتجاج جاری ہے.

Shares: