وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں شہریوں کے مسائل سنے- ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی

لڑکیوں کے سکول یا کالجز کے باہر اوباشوں اور شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی نشاندہی کریں ویلنگ, پتنگ بازی, کم عمری کی ڈرائیونگ کے جان لیوا کھیل ہیں جن سے اجتناب کیا جائے. ثاقب سلطان المحمود ڈی پی او وہاڑی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا ہےکہ عوام اور پولیس کےدرمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنایا جا سکتا ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نمازجمعہ کے بعد جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے جامعہ مسجد ابوبکر 102ڈبلیو بی گڑھا موڑ میں شہریوں کے مسائل سنے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف قسم کی شکایات/تجاویز موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں. ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئےایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے بھی اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے.

ڈی پی او وہاڑی نےخطاب کے دوران کہا کہ لڑکیوں کے سکول یاکالجز کے باہر اوباشوں,شادیوں میں ہوائی فائرنگ کی نشاندہی کریں ویلنگ, پتنگ بازی, کم عمری کی ڈرائیونگ کے جان لیوا کھیل ہیں جن سے اجتناب کیا جائے. انہوں نے مزید کہا پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط رکھنے اور انصاف کی دہلیز پر فراہمی کے لئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گاجبکہ اس موقع پر شہری حلقوں نے کہا پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Shares: