وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کروڑوں روپے کی لاگت سے 1989میں تعمیرکی جانے والی میونسپل پبلک لائبریری کی بلڈنگ تباہی وبربادی کاشکار۔لائبریری میں میں موجود متعدد کتابیں دیمک کا شکار ہوگئیں اے سی اور ای لائبریری کے کیمپیوٹر ناکارہ ہوگئے طالب علم درختوں کے نیچے بیٹھ کر مطالعہ کرنے پر مجبور ہیں لائبریری کے جنگلہ کے ساتھ جانور باندھے جانے لگے بلڈنگ میں بلیاں آزادانہ گھومتی نظر آتی ہیں۔
وہاڑی کے تعلیم یافتہ لوگوں کیلئے قائم کی جانے والی پبلک لائبریری زبوں حالی کا شکار ہوگئی 2004 کے بعد سے آج تک میونسپل کمیٹی کے ذمہ داروں نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے لائبریری کی بلڈنگ جگہ جگہ سے اکھڑ چکی ہے کتابوں کو دیمک چاٹ رہی ہے اور بلڈنگ کے اندر بلیاں دندتاتی پھرتی ہیں جبکہ بلڈنگ کے باہر جنگلہ کے ساتھ لوگوں نے جانور باندھ رکھے ہیں اے سی خراب ہونے کی وجہ سے لائبریری سے استفادہ حاصل کرنے والے طالب علم کتابیں حاصل کر کے لائبریری کے باہر درختوں کے نیچے بیٹھ کر مطالعہ کرنے پر مجبور ہیں جبکہ ای لائبریری کے کیمپیوٹرز پرانے ہونے کی وجہ سے ناکارہ ہوچکے ہیں۔ لائبریرین فاروق احمد قیصر کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی ہمیں کوئی فنڈ فراہم نہیں کر رہی ہے تاکہ ہم خود اس کی رینوویشن کراسکیں اور نہ ہی خود لائبریری کے مسائل خود حل کرتی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو کچھ عرصہ کے بعد لائبریری کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوجائے گی۔