وہاڑی : فاتر العقل لاوارث لڑکی سوشل ویلفیئر آفس کے حوالے
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے فاتر العقل لاوارث جوان لڑکی کو لوگوں کی بری نظر سے بچانے کے لئے بحفاظت اپنی تحویل میں لے کر سوشل ویلفئیر آفس کے حوالے کر دیا تاکہ اس کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آ جائے-
تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ مترو کے علاقہ دوکوٹہ میں ایک نوجوان لڑکی بعمر 16سال جس کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہے اکثر پائی جاتی ہے اور بعض لوگ اس پر بری نظر بھی رکھتے ہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی خصوصی ہدایات پر پولیس تھانہ مترو نے لڑکی کو بحفاظت اپنی تحویل میں لے لیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی کی خصوصی کاوش اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے تعاون سے ضروری کاروائی کے بعد لڑکی سوشل ویلفئیر آفس کے حوالے کر دیا تاکہ بچی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آ جائے. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا.