وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
ملتان روڈ گورنمنٹ کالج کے قریب موٹر سائیکل اور سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں نجی کالج کا لیکچرار جاں بحق.
جبکہ ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں روانہ کر دی ریسکیو 1122 وہاڑی نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی موٹر سائیکل سوار کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیاموٹر سائیکل سوار شدید زخمی تشویشناک حالت میں تھا جس کو ڈاکٹرز نے ملتان نشتر ریفر کر دیا موٹر سائیکل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا ذراءع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان چک 55 ڈبلیو بی کا رہائشی تھا اور شناخت واجد زبیر بھٹی ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی نوجوان پنجاب کالج میں لیکچرار تھا اچانک جب نعش گھر پہنچی تو گاؤں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی.

Shares: