وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 15 کی کال پر پولیس تھانہ ساہوکا کا بروقت ایکشن چند گھنٹوں کے اندر 2 خطرناک ڈکیت گرفتار مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ساہوکا کو رات گئے اطلاع ملی کہ ساہوکا کے علاقہ جنگلات سے 2نامعلوم اشخاص نے موٹرسائیکل اور نقدی چھیننے کی واردات کی ہے.
اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر ایس ڈی پی او بوریوالا آصف رضا کی سربراہی میں ایس ایچ او ساہوکا اعجاز خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جو نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے موقع پر پہنچے اورجدید سائنسی تفتیشی ٹیکنیکس استعمال کرتے ہوئے ڈکیٹ شہزاد اور بلال کے قریب پہنچ گئے جہاں سے ان کو کارڈن کر کے چند گھنٹے میں ہی گرفتار کر لیا گیا
جبکہ ان کے قبضہ سے چھینی ہوئی 2 موٹر سائیکل, نقدی اور ایک عدد موبائل برآمد کر کے 100فیصد ریکوری یقینی بنائی گئی. ملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں.
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نےبروقت کاروائی پر تھانہ ساہوکا کی ٹیم کو شاباش دی اورکہا عوام کو جان و مال سے محروم کرنے والے سفاک ڈاکو کسی معافی کے لائق نہیں جنہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی.