وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) 9 محرم الحرام کے موقع پر وہاڑی پولیس کی طرف سے سیکورٹی کی فول پروف انتظامات
تفصیلات کے مطابق 9 محرم الحرام کے موقع پر ضلع وہاڑی میں64 مجالس کے پروگرام اور 26 جلوس برآمد ہوں گے.سرکل بوریوالا میں 15 مجالس اور10جلوس, سرکل وہاڑی میں 14 مجالس اور 05 جلوس جبکہ میلسی سرکل میں 35 مجالس کے پروگرام اور 11جلوس برآمد ہوں گے.
سکیورٹی انتظامات کےلحاظ سے 2مجالس کو اے کیٹگری, 4کو بی کیٹگری اور 58مجالس کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا گیاہے. سکیورٹی انتظامات کے لحاظ سے 9جلوسوں کو اے کیٹگری, 4کو بی اور13کو سی کیٹگری میں تقسیم کیا گیا ہے.
ضلع وہاڑی میں محرم الحرام کے تمام پروگرامز انتہائی احترام و عقیدت سے منائے جا رہے ہیں جن کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے 1655پولیس افسران و جوان، لیڈیر پولیس،پولیس رضا کاران، جانباز فورس اور900والنٹیرزخدمات سرانجام دے رہے ہیں.
محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوسوں کی ویڈیوکوریج بذریعہ CCTV، سرویلنس وین اور ہینڈی کیم سے کی جائے گی.
جلوس کے راستوں کی ٹکینکل سویپنگ بذریعہ سپیشل برانچ کروائی جا رہی ہے جبکہ ملحقہ دکانوں کو بذریعہ سٹیکر اور راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا.ڈیوٹی پر تعینات نفری کو 9 محرم کے لئے مخصوص رنگ کے کارڈ جاری کئے گئے ہیں.مشکوک عناصر اور سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور روف ٹاپ سکیورٹی ڈیوٹی کے چیکنگ کے لئے ڈرون فلائنگ کیمرہ کا استعمال کیا جا رہا ہے.
خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں پولیس جوان بھی روٹس پر موجود ہوں گے جبکہ رابطہ کے لئےپولیس لائنز میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے.
چیکنگ بذریعہ میٹل ڈیٹیکر اور واک تھرو گیٹ کی جارہی ہے.ڈیوٹی کی مانیٹرنگ کے لئے6 ویجیلنس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ مجالس او ر جلوسوں کی آڈیو،ویڈیوریکاڈنگ بذریعہ سٹیٹک کیمرہ جات، ہینڈی کیم اورویڈیو سرویلینس گاڑیوں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے خصوصی و متفرق ریزو ہائے بھی الرٹ موجود ہیں۔ ضلع وہاڑی میں 28 ٹربل سپاٹس کی نہایت باریک بینی سے مانیٹرنگ کی جائے گی
دوران محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کی حفاظت،مقامات جلوس پر ٹریفک متبادل راستوں سے گزارنا، شر پسند عناصرپر کڑی نظر رکھنا، ضابطہ اخلاق کی پابندی کرواناپولیس کی اہم ذمہ داری ہو گی جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.