لڈن (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی علاقہ چک نمبر 63کے بی میں ناصر محمود نامی 4سالہ بچے کو مخالفین نے گلی میں کھیلتے ہوئے پکڑ لیا اور اپنے گھر میں لے گئے جہاں پر بچے کو سوٹیوں سے مارتے رہے. جس پر متاثرہ کے والد نے قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس سے رجوع کر لیا ہے.
رجب علی بھٹی کی اقبال وغیرہ سے زمین پر رنجش بازی چلی آرہی ہے آج مورخہ 20-09-2019کو ناصر محمود جس کی عمر صرف 4 سال ہے گلی میں کھیل رہا تھا کہ مخالفین نے بچے کو پکڑ لیا اور اسے اپنے مکان میں لے گئے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، اس کی کمر پر چھڑیاں مارتے رہے بچے کی چیخ و پکار پر اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں اکٹھے ہو گئے جنہوں نے اقبال وغیرہ کی منت سماجت کر کے بچے کو چھڑوایا.
جس پر متاثرہ رجب علی نے تھانہ لڈن میں انصاف کے لیے رجوع کر لیا ہے.

وہاڑی : مخالفین کا چھوٹے بچے پر تشدد
Shares: