وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جامع مسجد جناح روڈ میں شہریوں کے مسائل سنے- ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقے کی مساجد میں کھلی کچہری لگائی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدجامعہ مسجد جناح روڈ وہاڑی میں شہریوں کے مسائل سنے. مسجد میں کھلی کچہری کے دوران مختلف قسم کی شکایات/تجاویز موصول ہوئیں جن کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئیں. ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان کے ویژن کے مطابق عوام کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئےایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے بھی اپنے علاقہ کی مساجد میں کھلی کچہری کے دوران عوام کے مسائل سنے.

انہوں نے مزید کہا پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط رکھنے اور انصاف کی دہلیز پر فراہمی کے لئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گاجبکہ اس موقع پر شہری حلقوں نے کہا پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط رکھنے اور انصاف کی دہلیز پر فراہمی کے لئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا

جبکہ اس موقع پر شہری حلقوں نے کہا پولیس افسران کا مساجد کی سطح پر کھلی کچہریوں کے دوران عوام کے مسائل حل کرنا ایک مثالی قدم ہے جس پر ہم وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Shares: