وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے لڈن نو عمر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام، بااثر افراد کا ضعیف عورت پر بہیمانہ تشدد، کلہاڑی کے وار سے عورت شدید زخمی ، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ لڈن انصاف مہیا کرنے میں ناکام ، متاثرین کا احتجاج ڈی پی او وہاڑی اور آرپی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق اڈا کچی پکی کی رہائشی منیراں بی بی اپنے گھر میں معہ اہل و عیال موجود تھی کہ اللہ بخش، اللہ رکھا ، کاشف، فیصل و چار کس نامعلوم اس کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے اس کی بہو کو اغواءکرنے کے لیے اس کے گھر میں داخل ہو گئے جس پر بوڑھی خاتون منیراں بی بی نے مزاحمت کی تو اللہ بخش و دیگران نے کلہاڑی کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جس پر مضروبہ انصاف کے لیے پولیس تھانہ لڈن کے پاس درخواستیں لے کر گئی
لیکن پولیس تھانہ لڈن نے کوئی انصاف نہیں کیا اور ایک ہفتہ سے بوڑھی خاتون تھانہ لڈن کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے ، اس موقع پر منیراں بی بی کے بیٹے محمد عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے باوجود ہمارا مقدمہ درج نہ کیا گیا ہے
اب بھی ہمیں اللہ بخش وغیرہ کی جانب سے سنگین جانی و مال نقصان کا اندیشہ ہے ، ہمارا ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان محمود اور آر پی او ملتان وسیم احمد خان سے مطالبہ ہے کہ ہمارا فی الفور مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے