وہاڑی : مویشی چور گروہ گرفتار

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کا مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن 3گرفتار 5لاکھ مالیتی مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق وہاڑی ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لئے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جبکہ مہم کو بہتر اور کامیاب بنانے اور مویشی چوری کی موثر روک تھام کے لئے ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی

جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سلیمی گینگ کے 3ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباً 5لاکھ روپے مالیت کے 9 مویشی, نقدی دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا.
ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ4رکنی ملزمان پر مشتمل سلیمی گینگ دن کے اوقات میں لوگوں کے مال مویشی ،ڈیروں کی ریکی اور ڈیرے داروں کی نقل و حرکت کو نوٹ کرتے ۔ اکٹھے بیٹھ کر چوری کی پلاننگ کرتے ۔مویشی چوری سے قبل ملزمان ڈالا لے کر آتے۔ رات کی تاریکی میں مختلف ڈیروں پر جاتے ، مویشی ڈالے میں لوڈ کر کے مویشی منڈیوں میں دور دراز سے آئے ہوئے مویشی بیوپاریوں کے ہاتھ فروخت کر دیتے تھے

ایس ایچ او تھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق, انچارج چوکی 48پل مظہر فرید, اور کنسٹیبلان غلام مصطفی, طارق نواز, محمد یسین, محمد حبیب اور خضر حیات پر مشتمل ٹیم نے دن رات کی محنت کرتے ہوئے سلیمی گینگ کے 3ملزمان سلیم اختر عرف سلیمی, محمد آصف اور اسماعیل کو گرفتار کر لیا جبکہ1کی گرفتاری بقایا ہے.

ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزمان کا تعلق چک نمبر 16ڈبلیو بی سے ہے جنہوں نے 48پل کے علاقہ میں 7وارداتیں کرنا تسلیم کی جبکہ ان کے قبضہ سے5لاکھ مالیتی 9مویشی, نقدی اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے. ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے مزید کہا کہ کہ جب ملزمان مال مویشی چوری کرکے لے جاتے ہیں توان لوگوں کے رزق کا سلسلہ جامد ہو جاتا جس سے غریب لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا. انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس وہاڑی کی سماج دشمن عناصر سمیت مویشی چوروں کے خلاف اپنی مربوط اور منظم کارروائیاں جاری رکھے گی۔ مویشی چوروںکے نیٹ ورک کو توڑ کرملزمان کو جیل بجھوائیں گے۔

شہریوں ا ور ان کے مال مویشی کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے ۔انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی ۔

Comments are closed.