وہاڑی : واردات ٹریس کرنے پر خصوصی اعزاز

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ دانیوال کا ٹارگٹڈ آپریشن. نجی مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز سے الیکٹرانک سامان اور آر ٹی این ڈایوائسز ڈکیتی کرنے والے منظم گروہ کے دو ممبران گرفتار ڈیڑھ کروڑ مالیتی مال مسروقہ اور پسٹل برآمد

پولیس تھانہ دانیوال نے کامیاب کروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے نجی مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز سے قیمتی الیکٹرانک سامان اور آرٹی این ڈیوائسز کی واردات کرنے والے گروہ کے 2ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڈمالیتی مال مسروقہ اور پسٹل برآمد کر لئے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پولیس تھانہ دانیوال کو گزشتہ ہفتے نجی مواصلاتی کمپنی کے ٹاورز سے قیمتی الیکٹرانک ڈیوائسز کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ڈی ایس پی سرکل صدر خالد پرویز کی سربراہی میں ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی. جنہوں نے جدید ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزمان احمد رضا اور محمد علی کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کروڑ مالیتی مال مسروقہ کی ریکوری یقینی بنائی جبکہ ملزمان سےاسلحہ بھی برآمد کیا. ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے مزید کہا کہ کیونکہ واردات کرنے والا گروہ منظم اور پیشہ ور تھا جسے ٹریس کرنا ایک چیلنج سے کم نہ تھا لیکن وہاڑی پولیس کی ٹیم نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی جبکہ اس موقع پر نجی کمپنی کی ٹیم اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس نے سچ کر دکھایا کہ پولیس واقعی ہی عوام الناس کی املاک اور جانوں کی محافظ ہے ہم وہاڑی پولیس کی کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پروفیشنلزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند دنوں میں ملزموں تک پہنچ کر ریکوری یقینی بنائی. اس دوران نجی سکیورٹی کمپنی کے افسران ایڈیشنل آئی جی (ر) خالد لطیف, ایس پی (ر) ملتان خان نیازی, ڈی ایس پی(ر) دیوان شاہد, صابر حفیظ اور شبیر حسین بھی موجود تھے. نجی مواصلاتی کمپنی کی ٹیم نے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق, ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید اور ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی کو بہترین پرفارمنس دکھانے پر کمپنی کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کیں.

Comments are closed.