وہاڑی: واپڈا اہلکاروں کے خلاف بڑا احتجاج
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) پچاس گھروں کے بجلی کے کنکشن کاٹنے پر اہل علاقہ کا احتجاج ٹائر جلا کر سڑک بھی بلاک کی، واپڈا کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان بھی زخمی واپڈا اہلکاروں نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر پہلے میٹر لگائے اہل علاقہ کی دہائی
تفصیلات کے مطابق بورےوالا کے نواحی علاقہ احمد ٹاون میں واپڈا اہلکاروں نے پچاس گھروں کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے آگ جلا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لائنیں بھی لگ گئیں
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا اہلکاروں نے مبینہ طور پر پر لاکھوں روپے رشوت وصول کرکے پہلے بجلی کے کنکشن لگائے اور آج ایکسیئن کے حکم پر بجلی کے کنکشن کاٹ لیے گئے بجلی کے کنکشن عرصہ داراز سے لگے ہوئے ہیں جن کا ماہانہ بل بھی باقائدگی کے ساتھ ادا کیا جارہا تھا
گھروں کے ساتھ ساتھ مسجد میں بھی پانی ختم ہو جانے سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اہل علاقہ کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ بھی اپنایا اور واپڈا کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان بھی زخمی ہو گیا جس پر مقامی پولیس نے تین واپڈا اہلکاروں کو حراست میں لے لیا پولیس کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولتے ہوئے احتجاج ختم کر دیا.