وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تهانہ لڈن گزشتہ روز ٹی ایس آئی محمد طاہر نے الیاس جوئیہ نامی شخص کو لین دین کے معاملہ پر سبزی منڈی سے اٹھایا اور تشدد کر کے اس کا دائیاں بازو توڑ دیا لیکن پولیس انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی ، بعد ازاں اسے چھوڑ دیا گیا ۔ جسے کوئی بھی میڈیکل ڈاکٹ جاری نہیں کیا گیا ، جب کہ آج آرپی او ملتان وسیم احمد خان کے سامنے الیاس جوئیہ پیش ہوا اور روپڑا کہ اس کے ساتھ پولیس بہت زیادہ ظلم کیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ لڈن سید عارف شاہ جب تک اس تھانہ میں ہیں ، یہ روایت قائم رہے گا۔ انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فی الفور ایس ایچ او کو سسپنڈ کیا جائے ۔

وہاڑی : پولیس تشدد سے بازو ٹوٹ گیا
Shares: