وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت پولیس لائنز وہاڑی میں ڈسٹرکٹ انوسٹی گیشن برانچ اور فرنٹ ڈیسک پر تعینات فوکل پرسنز کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا. انوسٹی گیشن برانچ کے ساتھ میٹنگ کے دوران کرائم اور پولیس کی پرفارمنس کے حوالے ڈی آئی بی میں زیر تفتیش تمام کیسز کا مرحلہ وار جائزہ لیا گیا۔اس دوران انوسٹی گیشن برانچ کو درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ بعد ازاں فرنٹ ڈیسک کی افادیت کو مزید بہتر بنانے اور ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے فرنٹ ڈیسک پر نئے تعینات کئے گئے فوکل پرسن کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ کے ریکارڈ کو موثر اور احسن طریقے سے آ ن لائن کرنے اور اس سلسلہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی ایس او پیز پر من و عن عمل کرنے پر زور دیا گیا۔

Shares: