وہاڑی : ڈاکٹروں نے سخت محنت کر کے کیا کارنامہ سر انجام دیا ؟
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 50 سالہ شخص کی پیدائشی رسولی کامیاب آپریشن.
ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن میں ۱۰کلو وزنی رسولی کو جسم سے الگ کر دیا.
نمونہ جات تشخیص کے لیے آغا خان لیبارٹری بجھوادیے.
ورثا کا ڈاکٹرز کی ٹیم سے اظہار تشکر تفصیل کے مطابق نواحی گاوں 81 ڈبلیو بی کے رہائشی 50 سالہ عبدالطیف کے دائیں بازو کے نیچے پیدائشی رسولی تھی جو گذشتہ 10 سالوں میں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھی اور چلنا پھرنا بھی دوبھر تھا عبدالطیف کے ورثاء کے مطابق پیدائشی رسولی پہلے کم تھی اور اس پر دم وغیرہ بھی کرواتے رہے اب تکلیف بڑھنے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک کروایا تو ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر عنایت حسین انجم سربراہ شعبہ سرجری ڈی ایچ کیوُ ہسپتال نے رسولی کا آپریشن تجویز کیا اور اپنی ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹر عثمان ہاشم کنسلٹنٹ سرجن ، ڈاکٹر حسین ساجد اور ڈاکٹر منان شاہد کے ساتھ مل کر ڈیڑھ گھنٹہ کے مسلسل آپریشن کے بعد 10 کلو سے زائد وزنی رسولی کو جسم سے الگ کر دیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر عنایت حسین کا کہنا تھا کہ رسولی کے نمونے ٹیسٹ کے لئے آغاخان لیبارٹری بھجوا دیے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے ہماری کوشش ہے کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کی خدمت جاری رکھیں کامیاب آپریشن پر ورثاء اور ایم ایس ڈاکٹر فاضل نے پوری ٹیم کو مبارک باد دی