وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی میں 14کروڑ70لاکھ کی 17ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی تر قیاتی سکیموں میں روڈز اور میونسپل سروسز کے پراجیکٹس شامل ہیںڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکو مت پنجاب نے عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی منصوبوں کابھرپور آغاز کر دیا ہے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کئے جائیں ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر خصو صی توجہ دی جائے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کیلئے بھر پور کاوشیں کریں اجلاس میں اے ڈی سی فنانس عبدالطیف خان، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان، ایکسین ہائی وے راﺅ دلشاد، ایکسین بلڈنگ نثار احمد، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ایکسین پبلک ہیلتھ اور دیگر افسران موجود تھے۔

وہاڑی : ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس
Shares: